Light
Dark

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصباح قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے، کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور میگا پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
انہوں نے ایف ڈبلیو حکام وک پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایت دیں اور کہا کہ پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں تعمیراتی اور اپ گریڈیشن کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
پاک انگلینڈ سیریز، پریکٹس سیشن کیلیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ھے