Light
Dark

کمانڈر بلوچستان کور سے بین الاقوامی سوپر فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات

کمانڈر بلوچستان کور سے بین الاقوامی سوپر فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات

کمانڈر بلوچستان کور کے ساتھ بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات

کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا

کمانڈر بلوچستان کور نے کہا کہ محمد وسیم نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے

کمانڈر نے کہا محمد وسیم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو بطور انعام کیش پرائز بھی دیا

محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے پاک فوج کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا