پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس ون ففٹی کے ساتھ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کشتی سے ایک اعشاریہ تین ٹن حشیش برآمد کرلی ، ضبط منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت چھبیس ملین ڈالر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آپریشن میں پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نےحصہ لیا جبکہ مشترکہ آپریشن میں امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیرئیر یوایس ایس ابراھم لنکن نے مدد کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امریکی کوسٹ گارڈ اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں نے بھی مدد فراہم کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کا مقصد قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔