پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 2024 کے داخلوں کو روک دیا ہے ۔
پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کرنے والی پانچ جامعات کے وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں پی ایم ڈی سی کے اعلان کردہ ٹیسٹ کے نتائج کو حتمی شکل نہیں دی جائے گی اور نتیجہ 2024 کا آپریشن اس وقت تک معطل رہے گا جب تک سماعت کی اگلی تاریخ اور کوئی ادارہ اس نتیجے کی بنیاد پر داخلے کا عمل شروع نہیں کرے