بظاہر ایسا لگتا ہے پاکستان میں اس وقت ایک بہت بڑا Social Experiment انڈر پراسیس ہے ، جس میں سو فیصد فیک نیوز کو بذریعہ سوشل میڈیا حقیقت ثابت کرنے اور اس کے نتیجہ میں سماجی ابال اور اس سے کسی بڑی گڑبڑ جیسے کہ خانہ جنگی یا امن و امان کا مکمل بحران پیدا ہو سکنے یا کر دینے کے امکان کا جائزہ لینا مقصود ہے۔
پنجاب کالج جیسے بڑے گروپ کا انتخاب ، بہت منظم سوشل میڈیا مہم اور پھر طلباء کا احتجاج اور اس میں بڑھتی تیزی ۔۔۔ بہت اہم نکات ہیں۔
جو کچھ ہو رہا ہے وہ کوئی عمومی سلسلہ نہیں۔ اس پر گہری نظر رکھیے۔ یا اس میں تیزی آئے گی یا پھر کچھ عرصہ میں اس سے بھی سنگین قسط جاری ہو گی۔
حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کے کسی بھی تجربے کے لیے ہماری زمین اس وقت بہت زرخیز ہے ۔۔۔ نوجوان اکثریتی آبادی جو غیر مطمئن ہے ، بلکہ ۔۔۔ غصہ میں ہے، رائے سازی کے لیے اس کا سوشل میڈیا پر غیر معمولی انحصار ہے اور معاشرے میں ہر لمحہ بڑھتی خلیج اور کنفیوژن ردعمل کے لیے کسی ٹھوس وجہ کو غیر اہم کر چکی ہے۔
اس صورتحال میں خود کو جذبات میں بہہ جانے سے روکیں اور معاملہ چاہے مخالف کا ہو یا دوست کا ، رد عمل دینے میں عجلت نہ کریں۔ ثبوت کا تقاضا کریں یا اس کا انتظار کریں۔
لمحوں کی غلطی، صدیوں کی سزا بن سکتی ہے۔