Light
Dark

ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول

بھارت میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بابا صدیقی، سلمان خان کے قریبی دوست تھے، جنہیں رواں ماہ 12 اکتوبر کو باندرہ میں ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
برطانوی گلوکار کی موت سے کچھ دیر قبل کی آخری تصویر وائرل
پولیس نے بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، شبھم لونک (جسے مرکزی ملزم سمجھا جارہا ہے) نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ بابا صدیقی کے قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ ہے۔