Light
Dark

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت کی ناسازی کے باعث نہیں ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ ڈویژن بینچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔