انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن صاحب کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی، فیک گورنمنٹ نمبر پلیٹس اور فینسی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر گورنمنٹ سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔