کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 12 گھنٹوں سے زائد کردیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، اورنگی ٹاون،کورنگی،اللہ والا ٹاؤن، لائنز ایریا،گارڈن،کھاردار اور کیماڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لیاقت آباد سی ون ایریا،ناظم آباد، گلستان جوہر بلاک7 اور 8، اسکیم 33، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹر کی جانب سے تکنیکی خرابی کا بہانہ بناکر گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گیا ہے، شکایتی مرکز پر مینٹیننس یا لائن لاسسز کا بتاکر کمپلین بھی درج نہیں کی جاتی.