Light
Dark

ون ڈائریکشن کے گلوکار لیئم پین ارجنٹائن میں ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک

ون ڈائریکشن کے گلوکار لیئم پین ارجنٹائن میں ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک

31 سالہ برطانوی گلوکار لیئم پین ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ارجنٹائن کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ہوٹل میں بلا کر مطلع کیا گیا کہ ایک شخص پر منشیات اور شراب کے نشے میں دھت ہیں۔

پولیس بیان کے مطابق ہوٹل کے منیجر نے بتایا کہ انہوں نے ہوٹل کے پیچھے سے ایک زوردار آواز سنی، جب پولیس پہنچی تو دیکھا کہ ایک شخص اپنے کمرے کی بالکونی سے گرگیا ہے۔