Light
Dark

ای ٹربو موٹرزنے ملک کی سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

ای ٹربو موٹرزنے ملک کی سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف کرکے پاکستان کی الیکٹرک وہیکل(EV)انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی میں منعقد کی جانے والی تعارفی تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز،کارپوریٹ سیکٹر کے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں کے سی ای اوز، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

eTurbo Motors کی جانب سے متعارف کروائے جانے والی موٹرسائیکلز ایک ہی چارج میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں جو پاکستان میں کی بڑھتی ہوئی نقل وحمل کی ضروریات کیلئے ایک سستا اور ماحول دوست حل ہے۔