اسٹیٹ بینک نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ جیت لیا۔
فائنل میں ایس این جی پی ایل کو 7 وکٹوں سے شکست۔
عمران بٹ کی ناقابل شکست نصف سنچری۔ محمد عباس اور کاشف بھٹی کی تین تین وکٹیں
فیصل آباد 16 اکتوبر۔
پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے فائنل میں اسٹیٹ بینک نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے فائنل میں ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ اسکور 43.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ایس این جی پی ایل کے بیٹرز، کاشف بھٹی ۔ محمد عباس اور سراج الدین کی عمدہ بولنگ کے سامنے قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے۔
مرزا طاہر بیگ 48 اور حسن نواز40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کاشف بھٹی نے 28 اور محمد عباس نے 41 رنز دے کرتین تین وکٹیں حاصل کیں۔
سراج الدین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسٹیٹ بینک کی اننگز میں عمران بٹ اور کپتان عمرامین نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا۔
عمر امین تین چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمران بٹ نے دو چوکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فواد عالم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد عباس نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔
مختصر اسکور۔
ایس این جی پی ایل 165رنز ( 37.3 اوورز ) مرزا طاہر بیگ 48۔ حسن نواز 40۔ کاشف بھٹی 28 / 3 وکٹ محمد عباس41 / 3 وکٹ ۔ سراج الدین 32 / 2 وکٹ۔
اسٹیٹ بینک 169 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 443. اوورز ) عمران بٹ 68 ناٹ آؤٹ ۔عمرامین 40۔
نتیجہ ۔اسٹیٹ بینک نے 7 وکٹوں سے جیتا۔