Light
Dark

ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوکر سمندری طوفان کی صورت اختیار کر رہا ہے

بحیرہ عرب میں بننے والا کم دباؤ ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوکر سمندری طوفان کی صورت اختیار کر رہا ہے جس سے خلیجی ممالک بلواسطہ متاثر ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی چارٹ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے سلطان عمان براہ راست او دیگر خلیجی ممالک بالواسطہ متاثر ہوں گے۔
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کے زیر اثر سلطنت عمان کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جمعرات تک جاری رہین کہ جب کہ اس طوفان سے امارات، یمن اور ربع الخالی کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سمندری طوفان سے سعودی عرب بالواسطہ جزوی طور پر متاثر ہوگا اور اس کی وجہ سے بعض علاقوں میں تیز بارش کاامکان ہے۔