Light
Dark

بیمار بچے کی جگہ سکول میں پڑھنے والا روبوٹ تیار

بیمار بچے کی جگہ سکول میں پڑھنے والا روبوٹ تیار !

ماہرین نے ایک ایسا چھوٹا روبوٹ تیار کیا ہے جو بیمار بچوں کو سکول اٹینڈ کرنے کے قابل بناتا ہے یہ روبوٹ کلاس روم میں غیر حاضر بچے کی جگہ لیتا ہے وہ بیمار اور گھر بیٹھے ہوے بچے کی آنکھیں ، کانوں اور آواز کا کردار ادا کرتا ہے۔
یہ اے وی ون روبوٹ کسی انسان کا سر لگتا ہے یہ 360 کے زاویے سے گھوم سکتا ہے اس میں کیمرہ مائیکروفون اور سپیکر نصب ہے۔ معلم اسے کلاس روم میں رکھتا ہے اور گھر بیٹھا ہوا طالب علم ایک ایپ کے ذریعے اسے کنٹرول کرتا ہے۔
گھر بیٹھا ہوا بچہ اس روبوٹ کے ذریعے کلاس روم میں سب کو دیکھتا ہے اور ان سے بات کر سکتا ہے۔
برطانیہ میں سکول اے وی ون 200 ڈالر ماہانہ کراے پر حاصل کر سکتے ہیں اور اسکی قیمت 4960 ڈالر ہے