Light
Dark

وی آئی پی لوگوں کو سپیس میں لے جا کر کھانے کی پیشکش

امریکی سیاحتی کمپنی کا خلاء میں دنیا کا پہلا ڈنر کروانے کی تیاری۔

امریکا کی لگژری سپیس سیاحتی کمپنی وی آئی پی لوگوں کو سپیس میں لے جا کر کھانے کی پیشکش کر رہی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 6 مسافر اس مشن کا حصہ بنیں گے جنہیں سطح سمندر سے ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جا کر ڈنر کروایا جاۓ گا۔
مسافروں کو سپیس پراسپیکٹیو کمپنی کے اناۓ گے نیپچیوں نامی خصوصی خلائی کیپسول میں بٹھا کر ایئر بیلون کے ذریعے خلا کی سرحد تک پہنچایا جاۓ گا۔
مسافر خلاء میں موجود رہ کر زمین پر ہونے والے طلوع آفتاب کو دیکھتے ہوۓ کھانا کھائیں گے۔
6 گھنٹے کے اس ایڈونچر کے لئے کوئی بھی اپلائی کر سکتا ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔