Light
Dark

بھارت سے رہا 7 پاکستانی ماہی گیروں کو خاندان کے حوالے کر دیا

بھارت سے رہا 7 پاکستانی ماہی گیروں کو آج خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا

بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 7 پاکستانی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن اپنے اخراجات سے لاہور سے کراچی پہنچا رہی ہے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان ماہی گیروں کو پیر کی سہ پہر ایدھی سینٹر ٹاور میں ان کے خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔

ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کئے ہیں جبکہ ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن، سوگنجو (Soganju)، عبداللّٰہ اور اللّٰہ بچایا شامل ہیں۔