اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج 3 بجے وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس بلا لیا ۔
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
تحریک انصاف نے ڈی چوک کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان کیساتھ ملاقات سے مشروط کر دیا
انہوں نے مزید بتایا کہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا، احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔
شیخ وقاص نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیگی۔