Light
Dark

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت میں اضافے کی منظوری دیدی

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت میں اضافے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بہتر پولیسنگ بھِی اہم ایجنڈا تھا جس کے تحت سندھ بھر کے 407 پولیس تھانوں کو براہ راست بجٹ کے علاوہ ایس ایچ اوز کو خصوصی فنڈز جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

فیصلے کے تحت صوبے میں مختلف کیٹیگریز کے تھانوں کیلئے علیحدہ علیحدہ بجٹ ہوگا، کراچی ڈویژن میں اے کیٹیگری کے 37 تھانوں کو ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ اوز کو ایک ماہ میں 2 لاکھ روپے کا بجٹ خرچ کرنے کا اختیار ہوگا۔