Light
Dark

کوئٹہ، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی معطل

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اعلامیے کے مطابق مرمتی کام کے سلسلے میں گیس بند کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تینوں اضلاع میں گیس شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

کوئٹہ، پشین اور زیارت میں گیس کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔