Light
Dark

کراچی میں خاتون کی لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار سے واردات، نقدی اور موبائل لیکر فرار


کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

متاثرہ شہری نے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرائی جس میں اس نے بتایا کہ کورنگی سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار3 ملزمان تھے۔

شہری نے اپنی درخواست میں بتایا کہ کورنگی نمبر5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹرسائیکل نے اترنے کا کہا، ملزمہ موٹرسائیکل سے اتری اور ہینڈبیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھ دیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق ملزمہ نے نقدی رقم اور موبائل فون لوٹا اور موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گئی۔