امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے ۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔