Light
Dark

جناح ہاؤس حملہ، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی گلوکار عمر ملک کا کیس سننے سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے جناح ہاؤس حملے میں گرفتار گلوکار عمر ملک کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

گلوکار عمر ملک کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ کی عدالت میں ہوئی جس دوران عمر ملک کی جانب سے ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔

گلوکار عمر ملک کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر جسٹس علی ضیا نے پوچھا ملزم کو کس جرم میں گرفتار کیا ہے؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ میں گرفتار کیا گیا، جس پر جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیس دوسرے بینچ میں بھیجنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں۔