اسلام آباد راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی وجہ سے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے