Light
Dark

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، اسرائیل-ایران کشیدگی کا اثر

کراچی: جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد بڑھ گئیں۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع کے حالیہ بیان نے سرمایہ کاروں میں احتیاطی رویہ پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں برطانوی برینٹ کی قیمت 1.23 ڈالر کے اضافے سے 77.81 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 1.27 ڈالر بڑھ کر 74.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

پچھلے منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی، جو کہ حزب اللّٰہ کی جنگ بندی کی حمایت اور بڑھتی امریکی سپلائی کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مارکیٹ ہائی الرٹ پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔