Light
Dark

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تیسری برسی

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی برسی کے موقع پر پاکستان میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 10 اکتوبر کو انہیں یاد کرنے کے لیے خصوصی دعائیں، سیمینارز اور تقریری مقابلے منعقد کیےجا رہے ہیں۔
مختلف سیاسی رہنما اور عوامی شخصیات ڈاکٹر خان کی خدمات اور ان کے کردار کو سراہ رہے، جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں “محسنِ پاکستان” کے لقب سے جانا جاتا ہے، اور ان کی یاد میں مختلف شہروں میں جلسے اور تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، جبکہ ان کے خاندان کے افراد نے بھی ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر خان کی محنت اور عزم نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک منفرد مقام دیا۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان کا انتقال 10 اکتوبر 2021 کو ہوا تھا، اور ان کی برسی پر ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، تاکہ نئی نسل کو ان کی خدمات سے آگاہ کیا جا سکے