Light
Dark

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہی بخش سومرو انتقال کر گئے

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور بزرگ سیاست دان الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہی بخش سومرو گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ وہ جیکب آباد سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ الہی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔

الہی بخش سومرو مسلم لیگ ن کے دوسرے دور حکومت 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔