شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے زمینی رابطہ منقطع کر دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے لیے رابطہ سڑکوں اور ریلوے کو مکمل طور پر منقطع کرنے کا اعلان کا ہے۔
شمالی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ آج سے جنوبی کوریا کے لیے رابطہ سڑکوں اور ریلوے کو مکمل طور پر منقطع کر رہے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد سے متصل اور اطراف کے علاقوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط کریں گے۔
شمالی کوریا کی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اقدام جنوبی کوریا میں دشمن کے ساتھ ہونے والی جنگی مشقوں کا جواب ہے۔