ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو انگلش بیٹر جو روٹ 32 اور زیک کرولی 64 رنز بناکر کریز پر موجود تھے، گزشتہ روز پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انگلش کپتان اولی پوپ کی حاصل کی، وہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن جب انگلینڈ کا مجموعی اسکور جب 113پر پہنچا تو زیک کرالی شاہین کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔
تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 232 رنز بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہیں اب انگلینڈ کو پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے 324 رنز درکار ہیں اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔