بالی وڈ کے فنکی اداکار رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی بچی کو بچاکر بحفاظت اس کی ماں تک پہنچادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویرسنگھ اپنی آنے والی سنگھم اگین کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا، اس دوران ان کے ہمراہ دیگر اداکار اجے دیوگن، اکشے کمار، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔
اس ہجوم میں اداکار کی نظر بری طرح روتی بلکتی ہوئی ایک بچی پر پڑی جو اتنے رش میں اپنی فیملی سے بچھڑ گئی تھی۔
اداکار نے فوری طور پر بچی کو گود میں اٹھا کر رش سے بچایا جب کہ ان کی ٹیم نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈنا شروع کردیا، رنویر کے عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔
رنویر سنگھ کی بچی کو ہجوم سے بچانے اور گود میں اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مداحوں نے رنویر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بڑے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔
پروموشن کے دوران ایک ایونٹ میں رنویر نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ دیپیکا پڈوکون اس فلم کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں، اسی لیے یہ ان کی بیٹی کی ڈیبیو فلم ہے۔
واضح رہے کہ ایکشن تھرلر فلم سنگھم اگین یکم نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔