Light
Dark

چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت

چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا ہے۔

دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے 118 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور کئی ممالک میں یہ وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈینگی کیسز بھی ایک کروڑ 23 لاکھ تک جاپہنچے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کے باعث ڈبلیو ایچ او نے ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ایک ماہ کے دوران ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔