کراچی : شہر قائد میں اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ، جس کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا ایپس کےاستعمال میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم بندش کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
جڑواں شہروں میں سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے دفعہ 144 نافذ ہے ساتھ ہی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔