پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ہلکے گلابی لہنگے میں دلکش اداؤں پر مداح فریفتہ ہو گئے
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے ہلکے گلابی رنگ کا شارٹ باڈی لہنگا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ، پوسٹ پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح محبتوں کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔