Light
Dark

کارکنوں کی گرفتار کیلیے اسلام آباد پولیس نے 7 ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتار کیلیے اسلام آباد پولیس نے 7 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پولیس کی ہر ٹیم میں 15 سے 17 اہلکار و افسران کو شامل کیا گیا ہے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کریں گی۔
ٹیموں کی سربراہی ایس پی کریں گے جبکہ ہر ٹیم کا انچارج سب انسپکٹر رینک کا افسر ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ تشکیل دی گئی ٹیمیں آج رات سے کریک ڈاؤن شروع کریں گی، تھانوں کی مدد سے مقامی کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ کل احتجاج کیلیے آنے والے کارکنان کو بھی یہیں ٹیمیں گرفتار کریں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو وارننگ دے دی
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی کال کے پیشِ نظر ٹیکسلا سے راولپنڈی آنے والے راستوں کو سیل کرنا شروع کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے تمام راستوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے۔
کل بروز جمعہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے دارالحکومت میں تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر کل سب ڈی چوک پہنچیں گے جس کیلیے قافلے تیار ہیں، اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی لاہور میں چھے دن ککیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی اور سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی جس اطلاق آج سے 8 اکتوبر تک ہوگا۔ پی ٹی آئی نے ہفتے کو لاہور میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔