Light
Dark

کراچی میں ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت پر 172 دکانیں سیل

کراچی میں ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت پر 172 دکانیں سیل

شہرقائد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف مہم کے دوران 172 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی ہے۔ ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئی، ملیر میں 12 ، کیماڑی میں 35 ، کورنگی میں 14، غربی میں 8 اور ضلع وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔

کمشنر نے کہا ہے کی ایل پی جی کے حادثات کے سدباب کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے کی جانےو الی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے مہم