Light
Dark

بھرو بل فوراً، کرو ملک روشن، کے الیکٹرک نے ملک گیر مہم چلانے کی تجویز دیدی

بھرو بل فوراً، کرو ملک روشن، کے الیکٹرک نے ملک گیر مہم چلانے کی تجویز دیدی

باخبر ذرائع نے نیوز کو بتایا ہے کہ وزیرتوانائی کی جانب سے بجلی چوری کو ”معاشی دہشت گردی“ قرار دینے کی اصطلاح کی حمایت کرتے ہوئے، کے-الیکٹرک ( کے ای) نے ”بھرو بل فوراً؛ کرو ملک روشن“ کے نام سے ملک گیر عوامی مہم شروع کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ سردیوں کے دوران بلنگ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔

یہ تجویز کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید مونس عبداللہ علوی کی جانب سے وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کو بھیجی گئی ہے۔

بجلی چوری کے خلاف جنگ میں وزیر توانائی کے فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے اور پاکستان کے بجلی کے شعبے میں نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے کے-الیکٹرک کے سی ای اونے کہا کہ جیسا کہ پہلے بات چیت میں زیر بحث آیا تھا، نیپرا اور پاور ڈویژن دونوں تسلیم کرتے ہیں کہ ناکافی وصولی کی شرح اور وسیع پیمانے پر بجلی چوری ہماری بجلی کی تقسیم کے نظام کی مالی استحکام اور قومی بجلی کی سپلائی کے اعتماد کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتی ہیں۔

”بجلی چوری کو ”معاشی دہشت گردی“ قرار دینے پر آپ کا مؤقف اہم ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے