Light
Dark

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 140روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔