Light
Dark

وزیرستان کے رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

وزیرستان کے رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان کے رہائشی رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے چن مے شرما نے ایک منٹ میں 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو اسٹرائکس کیے تھے جبکہ پاکستان کے ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے بھارتی ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ارشد محسود نے کہا کہ ان کے والد فوت ہو چکےہیں، میرا اپر جنوبی وزیرستان سے تعلق ہے اور اس وقت ڈی آئی خان میں رکشا چلانے کے بعد روز فائٹ کلب جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ارشد محسود صدارتی ایوارڈ یافتہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

عرفان محسود کے 20 سے زائد شاگرد گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں