پنجاب حکومت نے میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر آج سے 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ میانوالی میں ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر رینجرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، رینجرز کی 2 کمپنیاں 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔