Light
Dark

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت خارج ، 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہو گی

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

جج نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان سے متعلق ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔