پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 پیسے کا معمولی اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں رد و بدل وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔