پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیشن نے بڈنگ کی تاریخ ایک مہینہ بڑھا کر 31 اکتوبر کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے
ذراہع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن کی بڈنگ کی پیشگی رقم کیلئے28 اکتوبر تک مہلت دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کوجمع کرانا تھی۔
ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگےگا کیونکہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں.