Light
Dark

آن لائن بلنگ سسٹم سے متعلق کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انفرادی شکایت کی صورت میں کے الیکٹرک کے متعلقہ آئی بی سی، 118 کال سینٹر یا آن لائن چینلز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا ہے جس کے باعث صارفین پوسٹ آفس پر لمبی لائنیں لگا کر بل جمع کروانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ بینکوں اور آن لائن سسٹم میں رواں مہینے کے بل اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے ہیں، جس کے باعث شہری بینکوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

بینکس صارف کو جواب میں کہہ رہے ہیں آپ کا موجودہ مہینے کا بل اپ ڈیٹ نہیں ہے، بل آپ ڈیٹ نہ ہونے سے بینک بل لینے سے انکار کر رہے ہیں۔