معروف پاکستانی اداکارہ امر خان نے پاکستانیوں کو ‘جاہل قوم’ قرار دے دیا۔
حال ہی میں خوبرو اداکارہ امر خان نے نجی خبر رساں ادارے کی میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے جس کے مختلف ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
ایک وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان نے امر خان سے سوال کیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسا مہشور اداکار یا اداکارہ کون ہیں جو اتنی شہرت کے حق دار نہیں؟
میزبان کے سوال کے جواب میں امر خان نے پوچھا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کررہی ہیں؟ ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں کیونکہ آج کل ویسے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ایسے کئی پروگرامز چل رہے ہیں جن میں اوور ریٹڈ، انڈر ریٹڈ اور کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
امر خان نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ جہاں ایک اداکار اپنی انڈسٹری کے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرے، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے کیونکہ ہم جاہل قوم ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سوال کا مختصر اور سیدھا جواب یہی ہے کہ ہم جاہل قوم ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، امر خان کا جواب سن کر میزبان نے لاجواب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سوال کا بہترین جواب دیا ہے۔