پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے یورپ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ بلیو جینز اور سویٹ شرٹ کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کے کوٹ میں ملبوس ہیں اور یورپی ملک کی سیرو تفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔