Light
Dark

کرینہ کپور سے متاثر ہو کر اداکاری سیکھی: عائزہ خان

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو انہوں نےکرینہ کپور کی  مشہور فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کا ڈائیلاگ ‘کون ہے جس نے پو کو نہیں دیکھا’ پر  بنائی۔