Light
Dark

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو چنئی میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو چنئی میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا ۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو شکست دے کر بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم نے 92سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔

بنگلا دیش کو ہرا کر بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میں فتوحات شکست کی تعداد سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

92 سال بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے جیتے ہوئے میچز کی تعداد اس کے ہارے ہوئے میچز سے زیادہ ہوگئی۔

اب بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میچز میں 179 فتوحات ہیں اور 178 ٹیسٹ میچز میں بھارت شکست سے دوچار رہا۔