Light
Dark

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کر دی

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کر دی، اطلاق 23 ستمبر سے ہو گا

پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم منصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کر دیا۔ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے،کرایوں میں کمی صرف پاکستان ریلوے کے تحت چلنے والی مسافر ٹرینوں میں ہوگا۔کرایوں میں کمی اعلان 23 ستمبر سے ہوگا، محکمہ ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ کو کرایوں میں کمی یقنی بنانے کی ہدایت کردی