Light
Dark

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ جاتے ہوئے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ جاتے ہوئے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرزسمٹ میں شرکت کیلئے ہفتہ کو صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلئے روانہ ہوئے۔

اس سفر میں بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ “انڈیا ون” 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا۔

بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ صبح 04:50 بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا،نریندر مودی 36000 فٹ کی بلندی سے حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔