Light
Dark

گلشنِ اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

ضلع ایسٹ: گلشنِ اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم “سلمان جاوید ولد مشتاق جاوید” کو “13D وسیم باغ کے قریب” سے گرفتار کر لیا ۔

ملزم کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ ایک راہگیر کو اسلحہ کے زور پر لوٹ رہا تھا۔

کرمنل ریکارڈ چیک کرنے سے پتا چلا کہ ملزم نے 10 ستمبر کو تھانہ شریف آباد کی حدود میں ایک خاتون سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش (Viral) کر رہی ہے۔