Light
Dark

طاقتور ترین سمندری طوفان ’بے بینکا‘ نے چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں تباہی مچا دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سمندری طوفان کو 1949 کے بعد سے سب سے زیادہ طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اشتہاری بورڈز اڑ گئے، تیز ہواؤں کی وجہ سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا۔ راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کواڑنے سے بچایا۔